بونیر ،ڈی آئی جی او ر ڈی پی او کا ڈی آر سی ڈگر کا دورہ

بونیر ،ڈی آئی جی او ر ڈی پی او کا ڈی آر سی ڈگر کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن محمد سعید خان وزیر نے ڈی پی او بونیر صادق حسین بلوچ کے ھمراہ ڈی ار سی ڈگر کا دورہ کیا ہے جہاں چیرمین امیر زمان خان شلبانڈیوال اور دیگر ممبران نے انکو خوش امدید کہا ہے ۔اس موقع پر ممبر وزیر خان نے ڈی ار سی کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک ڈی ار سی میں اٹھ سو تنازعات میں سے سات سو اسی تنازعات کا پر امن اور دیرپا حل نکالاہے اور فریقین کے مابین بعد از مصالحت باھمی تعلق بہت اچھا رہا ہے۔انھوں نے ڈی ار سی کو دی جانی والی مراعات پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اللہ کی رضا کی خا طر مصالحت کی کوششوں سے ملنے والی ثوب کے طلب گار ہیں اور اپنی زاتی جیب خرچ سے فریقین کے مابین تنازعات کی مصالحت کرتے ہیں ۔جس کو ڈی ائی جی نے بہت سراہا ہے اور کہا ہے کہ وہ ڈویژن بھر کے ڈی ار سی ممبران کا مشترکہ جرگہ بلائے گا اور انکے مابین اب تک کارکردگی پر بخث بھی ہوگی اور سب ایک دوسرے کی تجربات سے فائدہ بھی اٹھائیں گے۔صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ڈی ائی جی نے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے پولیس فورس نے بھر پور پلان تیار کر رکھا ہے۔انتخابی عمل کے دوران 21ہزار پولیس جوان ڈیوٹی دیں گے،اس کیساتھ آرمی کے جوان بھی ساتھ دیں گے۔الیکشن کے حوالے سے جلسوں جلوسوں اور کارنر میٹنگ کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو خصوصی سیکورٹی دیں گے۔جن سیاسی جماعتوں کو خطرہ ہے اور وہ نشانے پر ہے ان کو اضلاع کے ڈی پی اوز کی وساطت سے بذریعہ فون آگاہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پشاور میں رونما ہونے والے واقعہ کے بعد پولیس نے آئی جی کے پی کے کے خصوصی ہدایت پر سیاسی جماعتوں اور نامز دامیدواروں کیلئے ایک نئے انگل سے سیکورٹی پلان بنایا ہے۔اور پورے ڈویژن میں ایلیٹ فورس ،سپیشل برانچ اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاران متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز کے نگرانی میں کا م کررہے ہیں۔اور دیگر ایجنسیوں سے بھی اس ضمن میں مدد لی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈیژن کا افغانستان سے ایک وسیع بارڈر ہے جو دہہشتگری کا سبب بن سکتی ہے۔مگرپھر بھی ڈویژن بھر کے پولیس فورس کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔عوام بلاخوف وخطر اور جمہوری طریقے سے انتخابی مھم چلائیں۔