فاٹا انضمام کے بعد مشکلات سے آگاہی کے بعد مسائل حل کئے جائینگے :صوبائی محتسب

فاٹا انضمام کے بعد مشکلات سے آگاہی کے بعد مسائل حل کئے جائینگے :صوبائی محتسب

پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبائی محتسب عقل بادشاہ نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے صوبے میں انضمام کے بعد اختیارات کا دائرہ کار بڑھا کر وہاں کے عوام کے مسائل و مشکلات سے نہ صرف آگہی حاصل کی جائے گی بلکہ ان کے حل کیلئے بھی حتی المقدور کوشش کی جائے گی۔یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز پختونخوا ریڈیوFM 92.2 کے ایک خصوصی پروگرام ’’ ستڑے مشے ‘‘ میں صوبہ بھر کے عوام کے ساتھ براہ راست سوالوں کے جوابات دینے کے دوران کیا۔اس پروگرام میں مختلف سرکاری محکموں کے اہلکاروں نے جی پی فنڈ ، سکالر شپ اور معذور کوٹہ جیسے کئی مسائل کے بارے میں صوبائی محتسب کو بتایا۔صوبائی محتسب نے عوام سے کہا کہ عوام اپنے مسئلے کو ایک سادہ کاغذ پر درخواست کی شکل میں صوبائی محتسب کے دفتر میں جمع کرائیں ان کی جائز شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔دوران پروگرام صوبائی محتسب نے پختونخوا ریڈیو کو عوام کے ساتھ رابطے کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔

Back to Conversion Tool

 

مزید : پشاورصفحہ آخر