ٹانک میں پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت اجلاس

ٹانک میں پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت اجلاس

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک میں الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان کی نگرانی میں ڈپٹی کمشنر اٖٖفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افسیر محمد عارف ،اسسٹنٹ کمشنر علی رضا صاحب، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ کنڈی، تحصیل میونسپل آفیسر قدرت اللہ مروت اورعلاقہ کے عمائدین وعلماء کرام بھی موجودتھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر امن الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے گی جبکہ امیدوار اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر حال میں عمل درامد کو یقینی بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں کیونکہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن ووٹ ڈالنا ہر شہری کا حق ہے اور اس حوالے سے لوگوں کو ترغیب کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں کہ مردوں کیساتھ ساتھ عورتیں بھی اپنا ووٹ کاسٹ کریں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ کے مطابق مساجدز کو بھی الیکشن کے لئے استعمال نہ کیا جائے ان کا کہنا تھا پینا فلیکس ،بینرز ،وال چاکنگ سمیت ہوائی فائرنگ پر پابندی ہے اور یہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اس لئے امیدوار اپنے ووٹروں کو ایسے فعل سے باز رہنے کی تلقین کریں دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام اور عمائدین علاقہ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پر امن الیکشن کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ الیکشن بھائی چارے کی فضا میں اختتام پذیر ہو سکے

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...