سیکرٹری بلدیات کی ہدایت پر ڈینگی سے بچاؤ کیلئے گھر گھر سپرے

سیکرٹری بلدیات کی ہدایت پر ڈینگی سے بچاؤ کیلئے گھر گھر سپرے

پشاور( سٹی رپورٹر)سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ کی ہدایت پر ٹی ایم او ٹاؤن تھری نثار خان نے ٹاؤن تھری عملہ کے ہمراہ اچینی بالا اور ملحقہ علاقوں میں ڈینگی سے بچاؤں کیلئے گھر گھر سپرے کیاگیا اس موقع پر ٹی ایم او ٹاؤن تھری نے عملہ کو تاکید کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ٹاؤن تھری کے حدود میں سپرے کرائے تاکہ ڈینگی کا خاتمہ ہوسکیں انہوں نے سپرے روزانہ کی بنیادپر کیاجائے اور ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں خصوصی چیک رکھا جائے انہوں نے کہاکہ ڈینگی کو شکست دینے کیلئے سپرے کرایا جارہا ہے تاکہ ڈینگی مچھروں کا خاتمہ ہوسکیں

مزید : پشاورصفحہ آخر