پشاور پولیس کا ہورون بلور پر حملہ کے بعد سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،76گرفتار

پشاور پولیس کا ہورون بلور پر حملہ کے بعد سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،76گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔ الیکشن کے تناظر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز سمیت دیگر ٹارگٹڈ کارروائیوں کاآغاز کر دیا گیا۔ ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزودیگر کارروائیوں کے دوران 76 افراد کو گرفتار کرلیا گیاتفصیلات کے مطابق انتخابات قریب آتے ہی سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔چاروں ڈویژنل ایس پیز نے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک و دیگر کامیاب کارروائیاں کیں جن میں آر آر ایف ،ای آر ایس،بی ڈی یو، سنیفر ڈاگز ،لیڈیز پولیس اور لوکل پولیس نے حصہ لیا۔ خصوصی کارروائیوں کے دوران ضلع بھر سے76 جرائم پیشہ ، منشیات فروش اور مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 17 عدد پستول ، دو بندوق، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور12کلو گرام چرس برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرکرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ شہر کی سکیورٹی صورتحا ل کو مد نظر رکھتے ہوئے گھر گھر چیکنگ کے دوران 28 غیر رجسٹر ڈ کرایہ داروں کو بھی دھر لیا گیا۔اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ اعجاز اللہ اور انچارج چوکی تاج آبادASI عمران خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تاج آبادقبرستان میں راہزنی کی نیت سے بیٹھے دو مسلح راہزن یوسف ولد عبدالجلیل سکنہ ہنگو اور عمران ولد حکمران سکنہ افغانستان حال تاج آباد کوبھی اسلحہ سمیت گرفتار کرکے حوالات منتقل کر لیا۔گرفتار ملزمان نے سرسری انٹاروگیشن پر راہزنی کے کئی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ظاہر کی جارہی ہے