ہر سیاسی پارٹی اور امیدوار کو مہم کی آزادی ہو نی چاہئے ،چیف الیکشن کمشنر کاچاروں نگران وزرا ئے اعلیٰ کو خط
اسلام آباد( آئی این پی ) چیف الیکشن کمشنر نے چاروں نگران وزرا ئے اعلی کو خط لکھتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حکومت نہ کسی کی الیکشن مہم میں رخنہ ڈالے اور نہ ہی کسی اور کو رخنہ ڈالنے دے،ضابطہ اخلاق کا احترام کرتے ہوئے ہر سیاسی پارٹی اور امیدوار کو مہم کی آزادی ہو نی چاہیئے۔جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا میں ایسے رپورٹسآرہی ہیں کہ بعض سیاسی جماعتیں الزام لگارہی ہیں کہ ان کے ورکرز کو ہراساں کیا جارہا ہے،اسی تناظر میں چیف الیکشن کمشنر نے چاروں وزرا ئے اعلی کو خط لکھا ہے کہ انتخابات ملک میں پانچ سال بعدہوتے ہیں اور اگر ضابطہ اخلا ق کی حدود میں کوئی الیکشن مہم ہو رہی ہے تو اس کا اپنا ایک احترام ہو تا ہے اس لئے چیف الیکشن کمشنر نے تمام وزرائے اعلی کوہدایت کی ہے اور ساتھ تنبیہ بھی کی ہے کہ حکومت نہ کسی کی الیکشن مہم میں رخنہ ڈالے اور نہ ہی کسی اور کو رخنہ ڈالنے دے،ضابطہ اخلاق کا احترام کرتے ہوئے ہر سیاسی پارٹی اور امیدوار کو مہم کی آزادی ہو نی چاہئے۔