وہاڑی سمیت مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن‘ کئی لیگی رہنما گرفتار ‘ دفاتر ویران

وہاڑی سمیت مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن‘ کئی لیگی رہنما گرفتار ‘ دفاتر ویران

وہاڑی(بیورو رپورٹ‘نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم میاں محمد نوا ز شریف ، مریم نواز شریف کی پا کستان آمد پر ملک بھر کی طرح وہاڑی اور دیگر شہروں میں لیگی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔ سابق لیگی رہنما یو سی نا ظم سمیت متعدد کارکنان کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ مسلم لیگ(ن) کے دفاتر سے کارکنان غائب ، رہے۔ واقعات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے قائد سابق وزیر اعظم پا کستان میاں نوا ز شریف اور انکی بیٹی مریم نوا ز کی آج پا کستان آمد پر مسلم لیگ(ن ) کے کارکنان نے استقبال کے لیے لاہور جا نا تھا مگر ذرائع کے مطابق پو لیس نے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے سابقہ نا ظم لیگی رہنما چودھری محمد آصف سمیت متعدد کارکنان گرفتار کرلیئے جبکہ گرفتار یوں کے ڈر سے (ن) لیگ کے شیر دفاتر سے بھاگ گئے لیگی رہنما چودھری محمد آصف نے صحافیو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ گرفتاریاں جیلیں ہمارا راستہ نہیں روک سکیں ہم ہر حال میں اپنے قائد کے استقبال کے لیے لا ہور جائیں گے۔ ادھر بہاولنگرسے ڈسٹرکٹ رپورٹر) کے مطابق سوشل میڈیا ہیڈ پاکستان مسلم لیگ ن عاطف رؤف ساتھیوں سمیت گرفتار کرلئے گئے۔ گرفتار ہونے والے دیگر عہدیداران میں رانا احسان، احسن اور چیئر مین عاطف رؤف کے بہنوئی ناصر مجید شامل ہیں ۔گرفتار لیگی عہدیداران کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور رانا عاطف رؤف میونسپل کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں ۔گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کارکنان روپوش ہوناشروع ہوگئے ۔پولیس کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کے لیے 100 مسلم لیگ ن کے متحرک عہدیداران و کارکنان کی لسٹ تیار کی گئی ۔لیکن رانا عاطف رؤف کی گرفتاری کے بعد لیگی کارکن روپوش ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...