نوازشریف‘ مریم صفدر کی گرفتاری: ملتان میں بھی ہائی الرٹ‘ انتظامات مکمل

نوازشریف‘ مریم صفدر کی گرفتاری: ملتان میں بھی ہائی الرٹ‘ انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) نگران حکومت نے سزایافتہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی پاکستان آمد پر گرفتاری کیلئے لاہور‘ اسلام آباد سمیت ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متوقع لینڈنگ کے پیش نظر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ‘ سول ایوی ایشن‘ اے ایس ایف اور دیگر قانون نافذ کرنیوالی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے لیگی قائدین کی آمد پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے عہدہ برا ہونے کیلئے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ سول ایوی ایشن حکام اور قانون نافذ کرنیوالی ایجنسیوں کے مابین مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز اتحاد ایئرویز کی پرواز ای وائی 0018کے ذریعے 12جولائی کو 8بجکر 45 منٹ پر لندن سے ابوظہبی روانہ ہوں گے اور آج 13جولائی صبح 7بجے ابوظہبی پہنچیں گے اور ابوظہبی میں 7گھنٹے قیام کرنے کے بعد اتحاد ایئرویز کی پرواز ای وائی 0243 کے ذریعے دن دو بجکر دس منٹ پر لاہور کیلئے روانہ ہوں گے اور 6بجکر 15 منٹ پر انکا طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کریگا۔ مذکورہ پرواز سے رمیزہ مجید نظامی اور عرفان الحق صدیقی بھی ان کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے۔
ہائی الرٹ