بوریوالا : مخالفین کی فائرنگ ، یوسی چیئرمین نثار ولیکا قتل

بوریوالا : مخالفین کی فائرنگ ، یوسی چیئرمین نثار ولیکا قتل

بوریوالا(تحصیل رپورٹر )مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے چیئر مین یونین کونسل کو گاڑی سے اتار کر اندھا دھند فائرنگ کر کے انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا مقتول کا بھتیجا تحریک لبیک کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا تھاتفصیلات کے مطابق چک نمبر 124ای بی کا رہائشی یونین کونسل چیئر مین نثار ولیکاچک نمبر 114ای بی میں سلطان محمود ولد بہادر علی گجر کا نماز جنازہ پڑھ کرمحمد اعظم نمبردار ،محمد اسلم گجر کے ہمراہ اپنی گاڑی میں سوار ہو کر اپنے بھتیجے ارسلان ولیکاجو کہ حلقہ پی پی 229گگو منڈی میں تحریک لبیک کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہے کی الیکشن کیمپین کے لیے ابھی گاؤں سے باہر نکل ہی رہے تھے کہ ایک تنگ گلی میں مخالفین گھات لگائے بیٹھے تھے انہوں نے گاڑی روک کر مقتول نثار ولیکا کو گھسیٹتے ہوئے گاڑی سے باہر نکا ل لیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیامقتول نے ن لیگ کی ٹکٹ پر چیئر مین یونین کونسل کا الیکشن جیتا تھا اور اب الیکشن 2018میں تحریک لبیک میں شامل ہو کر پارٹی کے ٹکٹ پر کاغذات جمع کروائے مگر چیئر مین شپ سے استعفیٰ نہ دینے کی وجہ سے اس کے کاغذات مسترد ہو گئے اور اب ان کا کوررنگ امیدوار ان کا بھتیجا ارسلان ولیکا الیکشن لڑ رہا ہے ملزمان موقع سے موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان محمد اسلم ولد چراغ اور عبدالرحمان ولد چرا غ سکنہ 124ای بی نے 3سال قبل مقتول کے بھائی کو بھی رنجش کی بنا پر زخمی کیا تھا اس وقوعہ کے بارے میں عبدالرحمان وغیرہ کے خلاف تھانہ گگو منڈی میں مقدمہ درج ہوا تھا بعد میں فریقین کے مابین صلح ہو گئی تھی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روانہ کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔

یوسی چیئرمین قتل

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...