وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے امیدواروں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، شیری رحمان

وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے امیدواروں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس اچانک کھول دیا گیا ہے، قبل از انتخابات دھاندلی جیسی باتیں ہورہی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ (ن)لیگ کے کارکنان کو اٹھایا جا رہا ہے، ہمارے ورکرز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس اچانک کھول دیا گیا، بغیر تفتیش کے آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، قبل از انتخابات دھاندلی جیسی باتیں ہورہی ہیں، کچھ دن پہلے الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی سے متعلق خط لکھا تھا، قواعد و ضوابط سے متعلق الیکشن کمیشن سے رابطے میں ہیں، وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے لوگوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، ہماری جماعت کو انتخابی مہم سے روکا جارہا ہے، ہمارے امیدواروں کو نااہل کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی الیکشن موخر کرنے کی حامی نہیں ہے۔

شیری رحمان

مزید : کراچی صفحہ اول