ملتان سے ، متوالوں کی لاہور روانگی ، فوٹو سیشن کے بعد کئی گھروں کو واپس

ملتان سے ، متوالوں کی لاہور روانگی ، فوٹو سیشن کے بعد کئی گھروں کو واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان( سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف،مریم نواز کی پاکستان آمدپر ملتان سے استقبال کیلئے خاطر خواہ رہنماووکارکنان نہیں گئے ۔ لاہور روانہ ہونے کے حوالے سے دلچسپ صورتحال رہی ، بعض رہنماوکارکنان پہلے سے ہی لاہور میں موجود ، بعض گزشتہ رو زپہنچ گئے ، بعض دوبار روانہ ہوئے ، ایک بار میڈیا کے سامنے اوردوسری بار حقیقی طور پر روانہ ہوئے ، بعض راستے سے واپس بھی آگئے جبکہ ٹکٹ ہولدرز سوائے چند ایک کے کوئی بھی نہ گیا،میاں نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر استقبال کیلئے لیگی رہنماوں اور کارکنوں کی لاہور روانگی کے حوالے سے دلچسپ صورتحال دیکھنے کو آئی ، جو ش وجذبہ بھی قابل دید تھا ،اس ضمن میں ملتان سے پہلا قافلہ سب سے پہلے ینگ ورکرز اتحاد کے صدرحامد خان کی قیادت میں گلگشت سے روانہ ہوا ،جو سب سے پہلے لاہور پہنچا ، بعد ازاں دیگر قافلے روانہ ہوئے ، تاہم سلطانہ شاہین اور بلال بٹ ورکرزاور رہنماوں راوابرار، منیر لنگاہ ، طارق امیر عباسی کے ہمراہ ایک بار میڈیا کے سامنے روانہ ہوئے بعد ازاں گھروں میں واپس آئے پھر شام کے وقت روانہ ہوگئے ، اسی طرح شیخ اطہر ممتاز ، عابد باکسر ، عقیل انصاری بھی پہلے سے ہی لاہور میں موجود ہیں ،جبکہ یوسی 11 سے بھی قافلہ روانہ ہوا جس میں اسلم ہمایوں ، مسعود قریشی ،چوہدری عنایت ، سرور انصاری ، رحیم بخش ، ندیم سپل ، ودیگر روانہ ہوئے یہ قافلہ روانگی کے بعد آدھا رہ گیا کچھ لوگ واپس آگئے ،جبکہ پی پی 211سے امیدوار عامر بپی کی قیادت میں روانہ ہونے والے قافلے میں ملک اعجاز حسین بپی،ملک ایازحسین بپی،ملک جاویدبپی ،مہراللہ دتہ بپی،ملک عبدالحق بپی،ملک امین بپی،ملک صدیق،حقنواز،منشی عبدالحئی،حاجی عارف،اللہ کھرل،اللہ دتہ بلوچ،حاجی سکندرحیات بپی،جاویدکھرل،وسیم عارف،اکرم سہڑسمیت دیگر بھی ہمراہ تھے،تاہم ملتان سے ن لیگ کے رہنماوں اور ورکرز کی خاطر خواہ تعداد استقبال کے لیئے لاہور نہیں گئی ، ٹکٹ ہولڈر امیدوار بالکل منظر عام سے غائب رہے محض عامر بپی اور پی پی 212 سے شہزاد مقبول بھٹہ ہی روانہ ہوئے ، شہزاد مقبول بھٹہ کی قیادت میں جانے والے قافلے میں سینئر لیگی رہنما عظیم خان بادوزئی کے ہمراہ متعدد افراد بھی اسی قافلے میں شامل ہوگئے ہیں۔