ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برج حمل

 جولائی13  جمعہ۔ٍ کاروبار میں اتار چڑھائو رہے گا۔ بعض فلسفیانہ قسم کے سوالوں کا سامنا ہو گا۔ کسی اجتماعی محفل میں شرکت کر سکیں گے۔ شراکتی کاموں میں دلچسپی و رجحان رہے گا۔ مالی معاہدے طے پائیں گے۔

برج ثور

 جولائی13   جمعہ۔ٍ کسی بچے یا دوست کے امور میں مصروف رہیں گے۔ ٹیکس وغیرہ کے معاملات میں غفلت نہ برتیں۔ سماجی امور میں جذباتی نہ ہوں۔ آپکی غفلت و لاپرواہی کسی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

برج جوزا

 جولائی13  جمعہ۔ٍ گھریلو امور میں بہتری آئے گی۔ مخالف کی طرف رغبت اور حاسدین کے نقصان پہنچانے کا اندیشہ رد نہیں کیا جا سکتا۔ تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی۔ رومانوی ماحول خوشگوار تبدیلی لا سکے گا۔

برج سرطان

 جولائی13 جمعہ۔ٍ نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ اس سلسلے میں تجربہ کار افراد سے مشورہ مفید رہے گا۔ اپنے خیالات عملی جامہ پہنچانے کی کوشش کرینگے۔ اپنے آپکو ماحول اور حالات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔

برج اسد

 جولائی13    جمعہ۔ٍ چھوٹا سفر پیش آ سکتا ہے۔  اخراجات بڑھیں گے۔ خوابوں کی بجائے حقیقی دنیا میں رہ کر محنت سے کام لیں۔ علمی، ادبی اور ذہنی صلاحیتیں، مجالس و محافل میں مقبولیت بڑھیں۔ 

برج سنبلہ

 جولائی13 جمعہ۔ٍ دوسروں کیساتھ غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ سیر و سیاحت میں دلچسپی پیہدا ہو گی۔ ذہن پریشان، تجرباتی رویہ اور غیر ضروری خیالات کا اظہار ناگزیر ہو سکتا ہے۔

برج میزان

 جولائی13  جمعہ۔ٍ بچوں کی طرف سے سکون ملے گا۔ آپ کی محنت رنگ لائے گی۔ کسی مسئلے کو حل کر سکیں گے۔ گھریلو مرمت و آرائش وغیرہ کا بھی رجحان ہو گا۔اہل خانہ کیساتھ وقت گزارنا بہتر رہے گا۔ 

برج عقرب

 جولائی13  جمعہ۔ٍ حساس نوعیت کے امور میں محتاط رہیں۔ سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔ آپ کچھ وقت تنہائی میں گزارنا چاہیں گے۔ آپ کے خیالات میں جدت آئے گی۔ صحت کا خیال رکھیں۔

برج قوس

 جولائی13 جمعہ۔ٍ رومانوی امور میں دلچسپی رہے گی۔ فریق ثانی کا تعاون حاصل ہو گا۔ آپکا ساتھی یا اہل خانہ میں سے کوئی فرد کسی گھریلو معاملے میں آپ سے اختلاف کرے گا۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

برج جدی

 جولائی13  جمعہ۔ٍ ایسے لوگوں سے ملاقات کا امکان ہے۔ جو آپ کے خیالات و کردار کے معترف ہوں گے۔ بعض پروگراموں اور منصوبوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔ دور دراز کے مقام سے رابطہ قائم ہو گا۔

برج دلو

 جولائی13  جمعہ۔ٍ کسی دوست کے ساتھ جذباتی ہونیکا خدشہ ہے، لہٰذا محتاط رہیں۔ کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔

برج حوت

 جولائی13  جمعہ۔ٍ کسی عزیز کے ساتھ بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ کسی مخلص ساتھی کیساتھ مفید گفتگو ہو سکے گی۔ مستقل بنیادوں پر کوئی کاروبار شروع کر سکیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

 

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم