نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتاری کے بعد اٹک قلعے میں قید کیا جائے گا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتاری کے بعد اٹک قلعے میں قید کیا جائے گا: نجی ٹی ...
نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتاری کے بعد اٹک قلعے میں قید کیا جائے گا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتاری کے بعد اٹک قلعے میں قید کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کو یو اے ای سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر متحدہ عرب امارات پہنچے گی اور ایئر لائن انتظامیہ کو مجرموں کے وارنٹ گرفتاری دکھائے گی جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو طیارے سے ہی حراست میں لے لیا جائے گا اور اسی پرواز سے انہیں واپس لایا جائے گا، نیب نے میڈیا کو مجرموں کے انٹرویو کر نے سے منع کر دیا ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتاری کے بعد اٹک قلعہ میں رکھا جائے گا ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے دونوں کو اٹک قلعہ میں رکھاجائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لے کر بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔ اس سے قبل جب 1999 میں پرویز مشرف نے مارشل لا نافذ کیا تھا تو اس وقت بھی نواز شریف کو اٹک قلعے میں 10 ماہ سے زائد عرصے تک قید رکھا گیا تھا جس کے بعد وہ ڈیل کرکے سعودی عرب چلے گئے تھے۔