نواز شریف،مریم نواز کوابوظبی میں گرفتار نہیں کیا جاسکتا،اماراتی قانونی ماہرین

نواز شریف،مریم نواز کوابوظبی میں گرفتار نہیں کیا جاسکتا،اماراتی قانونی ...
نواز شریف،مریم نواز کوابوظبی میں گرفتار نہیں کیا جاسکتا،اماراتی قانونی ماہرین

  

ابوظبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لند ن سے لاہور آمد کے لئے اس وقت ابوظہبی پہنچ چکے ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں رہنماﺅں کی ابو ظہبی سے ہی گرفتاری سے متعلق اماراتی حکام کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔اس موقع پر سفارتی حکام کا کہنا تھا کہ کسی ملزم یامجرم کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی ضوابط ملحوظ خاطررکھناہوتے ہیں جبکہ ابوظبی میں گرفتاری کے لئے کوئی قانون موجود نہیں اور ابوظبی میں نواز شریف،مریم نواز کی گرفتاری ممکن نہیں۔پاکستان سفارتی حکام کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی ٹیم کی متحدہ عرب امارات آمد کی کوئی اطلاع نہیں اور اور نہ ہی ہمارا ان سے کوئی رابطہ  ہوا ہے۔ایئرپورٹ حکام کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کوئی بھی فرد ایئرپورٹ ٹرانزٹ استعمال کرسکتا ہے۔دوسری طرف اماراتی قانونی ماہرین کے مطابق نواز شریف،مریم نواز کوابوظبی میں گرفتار نہیں کیا جاسکتا لیکن اماراتی قوانین کے مطابق صرف سزایافتہ افراد کی گرفتاری ممکن ہوسکتی ہے لیکن اس کے لئے بھی پہلے دونوں ملکوں کے سفارتی حکام میں معلومات کا تبادلہ ضروری ہے ۔

مزید : قومی /بین الاقوامی /سیاست