جنید صفدر کی لندن میں لڑائی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، کس طرح ایک شخص کو مارمار کر ہسپتال پہنچادیا ؟ دیکھ کر آپ بھی کانپ جائیں گے

جنید صفدر کی لندن میں لڑائی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، کس طرح ایک شخص کو ...
جنید صفدر کی لندن میں لڑائی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، کس طرح ایک شخص کو مارمار کر ہسپتال پہنچادیا ؟ دیکھ کر آپ بھی کانپ جائیں گے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا حسین کو لندن میں جھگڑا کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جنید صفدر کی گرفتاری کی ویڈیوز پہلے ہی منظر عام پر آچکی ہیں لیکن اب لڑائی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں جنید صفدر کو اپنے دوست کے ساتھ مل کر ایک شخص کی درگت بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح جنید صفدر نے ایک شخص کو زمین پر بچھایا ہوا ہے اور اسے مار مار کر لہو لہان کیاہوا ہے۔ ویڈیو میں جنید صفدر کی شرٹ پر بھی خون کے دھبے دیکھ جاسکتے ہیں۔ مضروب شخص کی جانب سے جوابی وار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جنید صفدر اور اس کے دوست نے اسے موقع نہیں دیا اور ایک بار پھر اسے زمین پر بچھالیا۔ ایون فیلڈ ہاﺅس کے باہر ہونے والے جھگڑے میں حسین نواز کے صاحبزادے ذکریا حسین کو بھی زبانی حصہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے کہ جھگڑا سنگین صورت اختیار کرتا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لڑائی ختم کراکے جنید اور ذکریا کو گرفتار کرلیا۔

مریم نواز کا بیٹا جنید صفدر ، ان کا دوست اور حسین نواز کا بیٹا ذکریا لندن میں گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی

خیال رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی کے بعد ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر جھگڑا کرنے پر جنید صفدر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن جب بھی جنید کو دیکھتے تھے تو گالیاں دیتے تھے ، اب گالیاں دینے پر کسی کو تو جواب دینا ہی تھا۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید : قومی /برطانیہ /سیاست