پاکستان بمقابلہ زمبابوے :پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج ہو گا

پاکستان بمقابلہ زمبابوے :پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج ہو گا
پاکستان بمقابلہ زمبابوے :پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج ہو گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن)زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج کوئینز کلب میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر سوا بارہ بجے شروع ہو گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بولاوایو میں ون ڈے میچ صبح سویرے سوا نو بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس صبح پونے نو بجے ہوگا، یہاں سردیوں کا موسم ہے اس لئے ٹاس کی بہت اہمیت ہے، ٹاس ہارنے والی ٹیم مشکل میں گھر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 16 جولائی، تیسرا 18 جولائی، چوتھا 20 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی /کھیل