نواز شریف کا اپنی والدہ کو فون، وطن واپسی کی اجازت طلب کی

نواز شریف کا اپنی والدہ کو فون، وطن واپسی کی اجازت طلب کی
نواز شریف کا اپنی والدہ کو فون، وطن واپسی کی اجازت طلب کی

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی والدہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے پاکستان آنے کی اجازت طلب کی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز لندن سے ابوظہبی پہنچ چکے ہیں۔ ایئر پورٹ کے لاﺅنج میں نواز شریف نے اپنی والدہ سے فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ سابق وزیر اعظم نے اپنی والدہ کو واپسی کے پلان کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور پاکستان واپس آنے کی اجازت طلب کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی والدہ نے انہیں پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔

خیال رہے کہ نواز شریف کو اپنی والدہ اور مرحوم والد کے انتہائی قریب سمجھا جاتا ہے، سعودی عرب میں جلا وطنی کے دوران جب بھی شریف خاندان عمرہ یا حج کیلئے جاتا تو نواز شریف خود اپنے والد کی وہیل چیئر چلایا کرتے تھے ۔ سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد جب نواز شریف بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچے تو جیسے ہی اپنی والدہ کو دیکھا تو آبدیدہ ہوگئے تھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...