کھیلوں کی دنیا کی معروف پاکستانی جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی، مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

کھیلوں کی دنیا کی معروف پاکستانی جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی، مداحوں ...
کھیلوں کی دنیا کی معروف پاکستانی جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی، مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

  

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کے انٹر نیشنل اسکواش کھلاڑی فرحان زمان اور ویمن انٹرنیشنل کھلاڑی سعدیہ گل نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

کراچی میں انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والے پشاور کے فرحان زمان اور بنوں کی سعدیہ گل کی نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب شریک ہوئے۔ تقریب میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنے ہاتھ میں اسکواش ریکٹ پکڑ کر تصاویر بھی بنوائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے بھتیجے فخر زمان نے کہا کہ مجھے سعدیہ پسند تھیں، ان کو جیتنے کے لیے والدین کو راضی کیا، اب ہم دونوں مل کر اپنے ملک کے لیے انٹرنیشنل اسکواش میں مزید اعزازات حاصل کریں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل