عالیہ بھٹ کے رنبیر کپور کیساتھ پیرس کے دورے میں مہیش بھٹ آڑے آگئے ، ناقابل یقین خبرآگئی

عالیہ بھٹ کے رنبیر کپور کیساتھ پیرس کے دورے میں مہیش بھٹ آڑے آگئے ، ناقابل ...
عالیہ بھٹ کے رنبیر کپور کیساتھ پیرس کے دورے میں مہیش بھٹ آڑے آگئے ، ناقابل یقین خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کے ہمراہ نیتو سنگھ کی سالگرہ پر پیرس نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھٹ خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ کی پیرس نہ جانے کی اصل وجہ اُن کے والد و معروف ہدایت کار مہیش بھٹ ہیں کیوں کہ بھٹ صاحب ہمیشہ چاہتے ہیں کہ اداکارہ کو اپنی تمام تر توجہ کام پر رکھنی چاہئے اور اسی وجہ سے عالیہ بھٹ نے اپنے والد کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے نیتو سنگھ کی سالگرہ پر پیرس جانے کے بجائے اپنی فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ پر جانے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل معروف ہدایتکار مہیش بھٹ نے دونوں اداکاروں سے متعلق کہا تھا کہ رنبیر اور عالیہ کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے جس طرح کی خبریں میڈیا پر چل رہی ہیں جب کہ میں اُن والدین کی طرح بھی نہیں جو اپنے بچوں کو ذاتی پسند کا مشورہ دیتے ہوں۔

واضح رہے رنبیر کپور کی زندگی میں عالیہ بھٹ سے قبل اداکارہ دپیکا پڈوکون اورکترینہ کیف بھی آچکی ہیں تاہم دونوں اداکاراؤں کے ساتھ رنبیر کپور کا رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور رنبیر نے ان سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔