ابو ظہبی میں نواز شریف کو سرکاری پروٹوکول دیا گیا یا ان کے ساتھ عام مسافروں جیسا سلوک کیا گیا ؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی

ابو ظہبی میں نواز شریف کو سرکاری پروٹوکول دیا گیا یا ان کے ساتھ عام مسافروں ...
ابو ظہبی میں نواز شریف کو سرکاری پروٹوکول دیا گیا یا ان کے ساتھ عام مسافروں جیسا سلوک کیا گیا ؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن سے ایئر پورٹ پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ شام سوا 6 بجے لاہور پہنچیں گے۔ سابق وزیر اعظم کو ابو ظہبی ایئر پورٹ پر سرکاری پروٹوکول کے ساتھ وی آئی پی لاﺅنج لے جایا گیا ۔

نواز شریف کے ساتھ طیارے میں پاکستان آنے والے صحافی اظہر جاوید نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو طیارے کے اندر سے بنائی گئی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے سیاہ رنگ کی 2 سرکاری گاڑیاں رن وے کے قریب بھیجی گئی ہیں۔

صحافی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو رولز کے مطابق وی آئی پی پروٹوکول دیا اور انہیں سرکاری گاڑیوں میں وی آئی پی لاﺅنج لے جایا گیا۔ خیال رہے کہ نواز شریف کی فلائٹ 7 گھنٹے تک ابو ظہبی میں قیام کرے گی اور اس دوران وہ ایئر پورٹ کے وی آئی پی لاﺅنج میں ہی قیام کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...