سابق وزیراعلیٰ کے قافلے پر بم حملہ ، اکرم درانی محفوظ ،متعدد افراد زخمی ،تین افراد شہید

سابق وزیراعلیٰ کے قافلے پر بم حملہ ، اکرم درانی محفوظ ،متعدد افراد زخمی ،تین ...
سابق وزیراعلیٰ کے قافلے پر بم حملہ ، اکرم درانی محفوظ ،متعدد افراد زخمی ،تین افراد شہید

  

بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمیعت علماء اسلام کے امیدوار برائے اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ ہواہے جس میں 16 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متحدہ مجلس عمل کے امیدار اکرم درانی اس حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔نجی ٹی وی سماء نیوز کےمطابق حملے میں تین افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ، پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیاہے ۔اکرم درانی این اے 35 سے عمران خان کے مخالف امیدوار ہیں اور وہ جلسے میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ جلسہ  گاہ سے چالیس میٹر دور خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑ ا لیا جس کے بعد متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کا کام جاری ہے جبکہ تین افراد شہید بھی ہو گئے ہیں تاہم اکرم دورانی حملے میں محفوظ رہے ہیں۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق عینی شاہد کا کہناتھا کہ خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آ یا تھا ۔ بنوں میں تمام ہسپتالوں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پشاور میں خود کش حملے میں اے این پی رہنما ہارون بلور شہد ہو گئے تھے جبکہ مجموعی طور پر 18 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی