نیازی صاحب کا سیاسی ورکروں کوگدھا کہنا انسانیت کی تذلیل ہے:شہبازشریف

نیازی صاحب کا سیاسی ورکروں کوگدھا کہنا انسانیت کی تذلیل ہے:شہبازشریف
نیازی صاحب کا سیاسی ورکروں کوگدھا کہنا انسانیت کی تذلیل ہے:شہبازشریف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ نیازی صاحب کا سیاسی ورکروں کوگدھا کہنا انسانیت کی تذلیل ہے،نیازی صاحب 25 جولائی کوعوامی ردعمل کا انتظار کریں۔

سوشل میڈیا پرجاری کردہ اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنا اور کردار کشی نیازی صاحب کا وتیرہ ہے،یہ چیز ان کی فسطائی ذہنیت کو آشکار کرتی ہے،نیازی صاحب کا سیاسی ورکروں کوگدھا کہنا انسانیت کی تذلیل ہے آپ 25 جولائی کوعوامی ردعمل کا انتظار کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب میں نواز شریف کا استقبال کرنے کے لئے جانے والے سیاسی ورکروں کو گدھا قرار دے دیا تھا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...