پہلا ون ڈے ،زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، امام الحق کی شاندار سنچری ، لائیو سٹریمنگ

پہلا ون ڈے ،زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، امام الحق کی شاندار سنچری ...
پہلا ون ڈے ،زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، امام الحق کی شاندار سنچری ، لائیو سٹریمنگ

  

بلاوایو (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 248رنز بنالیے ہیں۔اس وقت اوپنر امام الحق 122 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ آصف علی 11 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی طرف سے امام الحق اور فخر زمان بطور اوپنر میدان میں آئے۔ فخر زمان 60 رنز بنا کر باﺅلر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ فخر زمان کے بعد دھواں دار بیٹنگ کر رہے امام الحق کا ساتھ دینے کیلئے بابر اعظم آئے تاہم وہ زیادہ دیر ٹک نہ پائے اور 30 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ شعیب ملک ایک چھکے کی مدد سے 22 گیندوں پر 22 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

مزید : کھیل