سعودی عرب کا امیرترین شہزادہ الولید بن طلال تو آپ کو یاد ہوگا، اب یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ سعودی ولی عہد کیساتھ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

سعودی عرب کا امیرترین شہزادہ الولید بن طلال تو آپ کو یاد ہوگا، اب یہ کہاں ...
سعودی عرب کا امیرترین شہزادہ الولید بن طلال تو آپ کو یاد ہوگا، اب یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ سعودی ولی عہد کیساتھ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  

جدہ(ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کے کھرب پتی کزن شہزادہ  ولید بن طلال ایک بار پھر دوست بن گئے ہیں۔

تجدید تعلقات کے اس موقع پر دونوں کزن گلے ملے اور ہنسی خوشی تصاویر بنوائیں، پرنس ولید کا کہنا ہے کہ وہ شہزادہ محمد بن سلمان کے اقتصادی ویژن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔چند ماہ قبل شہزادہ محمد کے احکامات پر کرپشن کے خلاف مہم شروع کی گئی جس میں پرنس ولید سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 پرنس ولید بن طلال کنگڈم ہولڈنگ کے سربراہ ہیں، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مجھے اپنے بھائی ولی عہد سلطنت  سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور ہم  نے معاشی معاملات، پرائیویٹ سیکٹر کے مستقبل اور ویژن 2030 کی کامیابی  پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ وہ شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

مزید : عرب دنیا