پوری دیانتداری سے شہریوں کی خدمت کررہے ہیں،اس سے بڑا جھوٹ آج تک نہیں سنا:لاپتا بچیوں کی عدم بازیابی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریمارکس

پوری دیانتداری سے شہریوں کی خدمت کررہے ہیں،اس سے بڑا جھوٹ آج تک نہیں ...
پوری دیانتداری سے شہریوں کی خدمت کررہے ہیں،اس سے بڑا جھوٹ آج تک نہیں سنا:لاپتا بچیوں کی عدم بازیابی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریمارکس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاپتا بچیوں کی عدم بازیابی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوموار کے روز سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر تے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ پولیس رپورٹ میں لکھا ہے کہ پوری دیانتداری سے شہریوں کی خدمت کررہے ہیں،اس سے بڑا جھوٹ آج تک نہیں سنا۔

لاپتا بچیوں کی عدم بازیابی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر دوبچیوں سمعیہ اورادیبہ کی تلاش سے متعلق پولیس کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا اسلام آباد پولیس کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوسال ہوگئے بچیوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا جوپولیس کی ناکامی ہے،وزارت داخلہ بتائے کہ کون سی ایجنسی بچیوں کا سراغ لگائے گی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ پولیس رپورٹ میں لکھا ہے کہ پوری دیانتداری سے شہریوں کی خدمت کررہے ہیں ،اس سے بڑا جھوٹ آج تک نہیں سنا۔لاپتا بچیوں کی عدم بازیابی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوموار کے روز سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد