نواز شریف کی گرفتاری کے لئے نیب ٹیم کی قیادت کون کرے گا اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے ٹیم میں کتنی خواتین شامل ہیں ،تفصیلات سامنے آگئیں

نواز شریف کی گرفتاری کے لئے نیب ٹیم کی قیادت کون کرے گا اور مریم نواز کی ...
نواز شریف کی گرفتاری کے لئے نیب ٹیم کی قیادت کون کرے گا اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے ٹیم میں کتنی خواتین شامل ہیں ،تفصیلات سامنے آگئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور آمد کے موقع پر گرفتار کرنے کے لئے نیب نے تما م تیاریاں مکمل کر لیں ہیں ۔دونوں رہنماﺅں کی گرفتار ی کے لئے نیب کی 16رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

دستاویز ات کے مطابق نیب ٹیم کی قیادت ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کررہے ہیں اورمریم نواز کی گرفتاری کے لئے 3خواتین کو بھی نیب ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،جبکہ ایوی ایشن ڈویڑن نے نیب کے13افسران کوایئرپورٹ انٹری پاسزجاری کردیے ہیں ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازلند ن سے ابوظہبی پہنچ چکے ہیں اور ابوظہبی سے ان کا طیارہ شام سوا چھ بجے لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد