عمران خان کو وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں: مشرف

عمران خان کو وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں: مشرف
عمران خان کو وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں: مشرف

دبئی (ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کو اگلا وزیراعظم دیکھ رہا ہوں، ہرشعبے میں پاکستان کو اوپر لے جارہے تھے اور یہ قبر میں لے جارہے ہیں۔ 

سما ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کاکہناتھاکہ نواز شریف اپنا موازنا مجھ سے نہ کریں ، میں نے نواز شریف کی طرح پاکستان کو نہیں لوٹا ، ملکی خزانہ خالی کر کے لندن میں جائیداویں نہیں بنائیں۔ لوگ کہہ رہےہیں کہ نوازشریف پاکستان آ جائیں گے، بہانہ بنارہےہیں کہ کلثوم نواز کی آنکھیں کھل گئیں، پتہ نہیں کہ کون سچا اور کون جھوٹ بول رہا ہے ۔ 

مزید : عرب دنیا /سیاست

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...