مریم نواز ابو ظہبی ایئرپورٹ سے کیا چیز خریدتی رہیں ؟ انتہائی حیران کن تصویر سامنے آ گئی

مریم نواز ابو ظہبی ایئرپورٹ سے کیا چیز خریدتی رہیں ؟ انتہائی حیران کن تصویر ...
مریم نواز ابو ظہبی ایئرپورٹ سے کیا چیز خریدتی رہیں ؟ انتہائی حیران کن تصویر سامنے آ گئی

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز پاکستان واپسی کیلئے سفر میں ہیں اور اس وقت ابو ظہبی کے ایئر پورٹ پر موجود ہیں جہاں انہیں پروٹوکول بھی دیا جارہاہے جبکہ اس موقع پر مریم نواز ابو ظہبی کے ایئرپورٹ پر شاپنگ بھی کرتی ہوئی نظر آئیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مریم نواز کی کئی تصاویر گردش کر رہی ہیں تاہم ان کی ایک تصویر ایسی بھی ہے جس میں وہ ابو ظہبی ایئر پورٹ پر شاپنگ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں ، مریم نواز دراصل ابو ظہبی ایئرپورٹ پر واقع ” بوٹس“ کی طرز کے سٹور پر خریداری کرنے گئیں ، اس طرز کے سٹورز میں زیادہ ترجلد کو خوبصورت بنانے والی ادویات اور صحت سے متعلق دیگرپراڈکٹس صارفین کیلئے موجود ہوتی ہیں ۔

ابو ظہبی ایئر پورٹ میں ایک پاکستانی نوجوان نے مریم نواز کے ہمراہ سیلفی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ وہ ایئر پورٹ پر کسی شاپنگ مال میں موجود ہیں ،اس تصویر کے ساتھ ثاقب تنویر نامی صارف نے لکھا کہ ” شوہر جیل میں ، بیٹا گرفتار ، ماں ہسپتال میں اور خودکو بھی جیل کا سامنا لیکن وہ مضبوط ہیں ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...