انتخابات میں کامیابی کا یقین ہے ،کرپشن اور غربت کے خلاف مہم چلاﺅں گا: چیئرمین عمران خان

انتخابات میں کامیابی کا یقین ہے ،کرپشن اور غربت کے خلاف مہم چلاﺅں گا: ...
انتخابات میں کامیابی کا یقین ہے ،کرپشن اور غربت کے خلاف مہم چلاﺅں گا: چیئرمین عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2018میں کامیابی کا یقین ہے ،اگر میں وزیراعظم منتخب ہوا تو کرپشن اور غربت کے خلاف مہم چلاﺅں گا۔
عمران خان کا غیر ملکی میڈیاکو انٹریو دیتے ہوئے کہناتھا کہ امریکی فوج کی موجودگی میں افغان مسئلے کا سیاسی حل کم ہے اور جب تک امریکی فوج افغانستان میں موجود ہیں افغان مسئلے میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت ممکن نہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ عام انتخابات 2018میں کامیابی کا یقین ہے،جب تک آخری بال نہ پھینک دی جائے میچ ختم نہیں ہو تا اگر میں وزیراعظم منتخب ہوا تو کرپشن اور غربت کے خلاف مہم چلاﺅں گا،آپ چین کی مثال لے لیں انہوں نے کس طرح عوام کو غربت سے نکالا۔