پی این ایس سیف جدہ پہنچ گیا، سعودی نیول حکام نے استقبال کیا

پی این ایس سیف جدہ پہنچ گیا، سعودی نیول حکام نے استقبال کیا
پی این ایس سیف جدہ پہنچ گیا، سعودی نیول حکام نے استقبال کیا

کراچی ، اسلام آباد ، ریاض (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گیا.

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندر گاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے آفیسر زو جوانوں نے جہاں کا استقبال کیا۔ پی این ایس سیف کی بحر ہند کے علاقے میں موجودگی پاک بحریہ کے حال ہی میں شروع کیے گئے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کا حصہ ہے ، ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کا مقصد ، بحری دہشت گردی اور بحری فزاقی سے تحفظ فراہم کرنا اور خطے میں بحری امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے، پی این ایس سیف کے عملے نے رائل سعودی نیول فورسز کے مختلف یونٹس کا دورہ بھی کیا .

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان سفیر اور رائل سعودی نیول فورسز کے آفیسرز اور جوانوں نے بھی پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔

مزید : عرب دنیا /علاقائی /اسلام آباد /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...