ن لیگی کارکنان اور رہنما قائد کے استقبال کیلئے نکل پڑے، پولیس کا کریک ڈاون ،گرفتاریاں

ن لیگی کارکنان اور رہنما قائد کے استقبال کیلئے نکل پڑے، پولیس کا کریک ڈاون ...
ن لیگی کارکنان اور رہنما قائد کے استقبال کیلئے نکل پڑے، پولیس کا کریک ڈاون ،گرفتاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج اتحاد ایئر ویز کی پرواز سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں اور کارکنان اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے لاہور ایئر پورٹ جانے کی کوششوں میں لگے ہیں لیکن نگراں حکومت نے ن لیگ کی سینئر قیادت کو نظر بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جس میں سعد رفیق بھی شامل ہیں جبکہ پولیس نے ن لیگ کے رہنماﺅں کے خلاف فیصل آباد میں بھی کریک ڈاﺅن شروع کر دیاہےاور پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے، دوسری جانب لاہور کے متعدد علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ن لیگ کے سابق ایم پی اے جعفر علی ہوچہ کارکنوں سے ریلی کی شکل میں لاہور آنے کیلئے تیار ہوئے تو پولیس ان کے گھر پہنچ گئی اور کارکنوں سمیت انہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر رانا افضل بھی گھر سے ریلی کی شکل میں لاہور آنے کیلئے نکلے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں روک لیاہے ۔

لاہور کے فیروز والا اور کوٹ عبدالمالک سمیت تمام اینٹری پوائنٹس پر پولیس اور رینجرز کو تعینا کر دیا گیاہے جبکہ ایئرپورٹ میں بھی رینجرز نے کنٹرول سنبھا ل لیاہے اور ایدھی ایمبولینس سروس سبھی ایئر پورٹ پہنچا دی گئی ہے ۔


واضح رہے کہ شہبازشریف اندرون شہر میں موجود ہیں اور انہو ں نے ویڈیو پیغام کے ذریے کارکنان کو اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے ایئرپورٹ جانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد جوک درجوک ن لیگی شہبازشریف کے قافلے میں شامل ہونے کیلئے پہنچ رہیں جبکہ کے پی کے سے بھی قافلہ  امیر مقام کی قیادت میں موٹر وے کے ذریعے لاہور روانہ ہو چکاہے اور راولپنڈی سے بھی نوازشریف کے جانثار گاڑیوں پر چڑھ کر سڑک پر نکل چکے ہیں اور لاہور ایئرپورٹ کیلئے پارٹی ترانے بجاتے ہوئے رواں دواں ہیں ۔

ساہیوال سے سابق وزیر ندیم کامران کی زیر قیادت ن لیگ کا قافلہ لاہور کیلئے روانہ ہونے کیلئے نکلا تو ملتان بائی پاس پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں روک لیا اور اس دوران پولیس نے ندیم کامران کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو کارکنا ن اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد پولیس نے مزاحمت کرنے والے لیگی کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیاہے ۔

مزید :

قومی -