مریم نوازاورحسین نوازکے بیٹوں کوچھوڑدیاگیا

مریم نوازاورحسین نوازکے بیٹوں کوچھوڑدیاگیا
مریم نوازاورحسین نوازکے بیٹوں کوچھوڑدیاگیا

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مظاہرین سے جھگڑا کرنے کے الزام میں گرفتار مریم نوازکے بیٹے جنیدصفدراورحسین نوازکے بیٹے زکریاکو برطانوی پولیس نے رہا کر دیا۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا شریف کو لندن میں واقع ان کے گھر ایون فیلڈ کے باہر سے گزشتہ روزگرفتارکیا گیا تھا ۔ ایون فیلڈ کے باہرمظاہرین سے جھگڑا کرنے پر ان دونوں کو گرفتار کیا گیاتھا۔

واضح رہے کہ جنید صفدر پر نوجوان کو مکا مارنے کا الزام تھا۔ دوسری جانب جنید صفدر کا موقف تھاکہ مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔

مزید : قومی /برطانیہ /سیاست

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...