نوازشریف کی فلائٹ کتنے گھنٹے لیٹ ہو گئی ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ سن کر ن لیگی کارکن پریشان ہو جائیں گے

نوازشریف کی فلائٹ کتنے گھنٹے لیٹ ہو گئی ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ سن کر ن لیگی ...
نوازشریف کی فلائٹ کتنے گھنٹے لیٹ ہو گئی ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ سن کر ن لیگی کارکن پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے آج لاہور پہنچ رہے ہیں تاہم ان کی پرواز تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کا ابو ظہبی میں وی آئی پی لاﺅنج میں بٹھایا گیا ہے جبکہ ان کی ای وائے 243 پروز ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے اور وہ  اب سوا چھے بجے کی بجائے شام سات بج کر 45 منٹ پر لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے گی ۔
ایئر پورٹ پر رینجرز نے سیکیورٹی کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ ن لیگ کے دیگر شہروں سے قافلوں میں بھی اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے لاہور کا رخ کر لیاہے اور سڑکوں پر رواں دواں ہیں جبکہ کئی شہروں میں پولیس نے پکڑ دھکڑ بھی شروع کر ر کھی ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وقت لاہور میں موجود ہیں اور انہوں نے پشاور کیلئے روانہ ہو نا تھا لیکن لاہور ایئرپورٹ کی جانب سے پروز کو روک دیا گیاہے۔

مزید :

قومی -