پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے جہازکولاہورایئرپورٹ سے اڑنے سے روک دیاگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے جہازکولاہورایئرپورٹ سے اڑنے سے روک دیاگیا۔بلاول بھٹو کولاہورسے پشاورجاناتھا۔
ترجمان پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ کچھ دیر پہلے عمران خان کا جہازجانے دیاگیا،سول ایوی ایشن نے لاڈلے کو توجانے دیااوربلاول بھٹو کوروک دیا،الیکشن کمیشن ان رکاوٹوں کا نوٹس لے اور سول ایوی ایشن کے حکام کے خلاف کارروائی کی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کوانتخابی مہم کے سلسلہ میں لاہورسے پشاورجاناتھا۔