بھارت میں مسلمانوں کیخلاف بڑھتا ہوا تشدد کیا اداکارہ سونم کپور پاکستان آنا چاہتی ہیں یا نہیں؟ ایسا جواب کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف بڑھتا ہوا تشدد کیا اداکارہ سونم کپور پاکستان آنا ...
بھارت میں مسلمانوں کیخلاف بڑھتا ہوا تشدد کیا اداکارہ سونم کپور پاکستان آنا چاہتی ہیں یا نہیں؟ ایسا جواب کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک آٹھ سالہ مسلم بچی کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر  اداکارہ سونم کپوربھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں اور اب  انہوں نے یہ بات بھی کہہ دی کہ وہ مسلمانوں اور پاکستان سے محبت کرتی ہیں۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق بھارتی اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کو ’ہندو ہیٹرز‘ کہا جارہا ہے، کیونکہ انہوں نے’آصیفہ‘ نامی ایک آٹھ سالہ مسلم بچی، جس کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا اس کے لیے آواز بلند کی ہے۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سونم کپور کی نئی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا بائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ’Ask me a question‘ کے عنوان کیساتھ  انسٹاگرام پر جب سونم سے مسلمانوں اور پاکستان کے بارے میں سوال کیاگیا  کہ ’آپ مسلمانوں سے محبت کرتی ہیں ؟‘ تو انہوں نے جواب میں کہا ’میں تمام مذہب اور عقائدسے تعلق رکھنے والے لوگوں سے محبت کرتی ہوں، اور یہی مجھے میرے مذہب نے سیکھایا ہے۔‘

دوسرا سوال ان سے پوچھا گیا کہ ’کیا وہ اپنے پاکستانی فالورزکو پسند کرتی ہیں؟‘ جواب میں انہوں نے کہا کہ’پاکستان سے بہت محبت ہے اور بہت دل کرتا ہے کہ پاکستان آؤں، میں پاکستان آنے کے لیے مررہی ہوں۔‘

مزید : تفریح