معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا عمران خان کی حمایت کا اعلان

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا عمران خان کی حمایت کا اعلان
معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا عمران خان کی حمایت کا اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات2018کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر ہے اور روز بروز الیکشن کی گرما گرمی مزید بڑھتی جا رہی ہے۔اسی سلسلہ میں معروف اداکارہ بشریٰ انصاری بھی میدان میں آگئیں۔اپنے ایک بیان میں معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کے لیے عمران خان کو ووٹ دیں اور اس بار انتخابات میں اسے ووٹ دیں جسے پہلے نہیں آزما یا،25جولائی کو پاکستانی قوم تبدیلی کے لئے باہر نکلیں،بار بار آزمائے سیاستدانوں نے ملک کو آج اس حال میں پہنچا دیا ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور