کیپٹن (ر) صفدر کو جیل میں بہترین کلاس نہ مل سکی، کھانا جیل لنگر سے دیا جارہا ہے

کیپٹن (ر) صفدر کو جیل میں بہترین کلاس نہ مل سکی، کھانا جیل لنگر سے دیا جارہا ہے
کیپٹن (ر) صفدر کو جیل میں بہترین کلاس نہ مل سکی، کھانا جیل لنگر سے دیا جارہا ہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ویب ڈیسک) کیپٹن (ر) صفدر کو جیل میں بہتر کلاس نہیں مل سکی, انہیں قیدیوں کا لباس پہنایا گیا ہے اور جیل کے لنگر میں پکنے والا کھانا دونوں اوقات فراہم کیا جا رہا ہے، صرف صبح کا ناشتہ انہیں گھر سے بھجوایا جاتا ہے ,انہیں میٹرس اور دو کمبل دیئے گئے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جیل قواعد کے تحت کیپٹن صفدر نے جیل میں بہتر کلاس کے حصول کے لئے درخواست جیل انتظامیہ کو دے دی ہے جو قواعد کے مطابق ہوم سیکرٹری پنجاب کو بھیج دی گئی ہے ، ہوم سیکرٹری پنجاب کی جانب سے منظوری کے بعد ہی انہیں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں لنگر خانہ سے متصل سکیورٹی وارڈ کے اس حصہ میں رکھا گیا ہے کہ جہاں کچھ عرصہ قبل طیبہ تشدد کیس میں سزایافتہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کو رکھا گیا تھا، اسی کمرے میں بیر سٹر فہد قتل کیس کا ملزم راجہ ارشد بھی کچھ عرصہ بند رہا ہے۔

سکیورٹی وارڈ کا یہ حصہ ایک کمرے ، اٹیچ باتھ اور کچن پر مشتمل ہے اور اس کے آگے مختصر لان بھی ہے جب کہ سکریسی برقرار رکھنے کے لئے جیل انتظامیہ نے لنگر خانہ کی جانب جانے والے راستے پر دیوار بنا دی ہے جب کہ ان کی نگرانی کے لئے جیل کے دو وارڈ رز اور ایلیٹ فورس کے ایک جوان کو تعینات کیا گیا ہے۔ جیل کے جس حصہ میں انہیں قید کیا گیا اس جانب جیل کے کسی ملازم یا اسیر کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی