بلاول کے طیارے کو لاہورایئرپورٹ سے اڑان بھرنے سے روکدیا گیا لیکن عمران خان کیساتھ کیا سلوک کیا گیا ؟ جان کر ہرپاکستانی حیران پریشان رہ جائے گا

بلاول کے طیارے کو لاہورایئرپورٹ سے اڑان بھرنے سے روکدیا گیا لیکن عمران خان ...
بلاول کے طیارے کو لاہورایئرپورٹ سے اڑان بھرنے سے روکدیا گیا لیکن عمران خان کیساتھ کیا سلوک کیا گیا ؟ جان کر ہرپاکستانی حیران پریشان رہ جائے گا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جہاز کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑنے سے روک دیا گیا تاہم عمران خان روانہ ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ 

جیو نیوز کے مطابق بلاول کے ترجمان  سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق کچھ دیر پہلے عمران خان کا جہاز جانے دیا گیا لیکن سول ایوی ایشن نے بلاول بھٹو کو روک دیا ۔مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت اور انتظامیہ کا رویہ لاڈلے کے ساتھ اور ، پی پی پی و دیگر جماعتوں کے ساتھ اور ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ان رکاوٹوں کا نوٹس لے اور سول ایوی ایشن حکام کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوکو آج لاہور سے پشاور جانا تھا جبکہ عمران خان گزشتہ روز سے لاہور میں موجود تھے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...