نوازشریف کی آمد، لاہور ایئرپورٹ کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا

نوازشریف کی آمد، لاہور ایئرپورٹ کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا
نوازشریف کی آمد، لاہور ایئرپورٹ کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوازشریف اور مریم نواز وطن واپس آرہے ہیں جنہیں ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے ، ایسے میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتظام رینجرز نے سنبھال لیا ہے اور ایئرپورٹ پر بھاری تعداد میں ایدھی کی ایمبولینسز بھی پہنچا دی گئی ہیں ۔ 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ایئرپورٹ عملے کے موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں نگران حکومت نے بھی موبائل فون سروس معطل کردی ہے اور 50 مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیئے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو بھی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق راوی پل پر بھی رینجرز تعینات کردی گئی ہے اور اہلکار گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔ 

مزید : قومی