پنجاب کا وہ علاقہ جہاں تحریک انصاف اور ن لیگ کا  اتحاد ہوگیا ، مشترکہ بینر بھی لگ گئے کیونکہ ۔ ۔ ۔

پنجاب کا وہ علاقہ جہاں تحریک انصاف اور ن لیگ کا  اتحاد ہوگیا ، مشترکہ بینر ...
پنجاب کا وہ علاقہ جہاں تحریک انصاف اور ن لیگ کا  اتحاد ہوگیا ، مشترکہ بینر بھی لگ گئے کیونکہ ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک)  فیصل آبادسے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 117  میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے اُمیدوار کے مابین دلچسپ اتحاد ہو گیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق نور پور کے علاقے میں ’امن گروپ ‘ نے  قومی اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کے اُمیدوار راجہ ریاض احمد اور صوبائی حلقے میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار مہر حامدرشید کو ووٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت شروع کر دی ہے۔ اس دلچسپ ''سیاسی اتحاد'' کے تحت اس علاقہ میں جو فلیکسز آویزاں کیے گئے ہیں ان پر پی ٹی آئی کے اُمیدوار راجہ ریاض احمد اور مسلم لیگ ن کے اُمیدوار مہر حامد رشید کی انتخابی نشانات کے ساتھ اکٹھی تصاویر موجود ہیں۔

لیگی امیدوار حامد رشید نے بتایاکہ  میں اور رانا افضل شیر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑرہے ہیں، انتخابی مہم بھی چلارہے ہیں اور امن گروپ کا یہ ذاتی فیصلہ ہے ، کوشش کی ہے کہ ایم این اے کی نشست کیلئے بھی راضی کرلیں لیکن کامیاب نہیں ہوسکے، مجھے اور تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں مشترکہ بینر بھی آویزاں کردیا۔ 
مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کے اس دلچسپ سیاسی اتحاد پر سیاسی تجزیہ کار بھی تبصرہ کر رہے ہیں جبکہ اس انوکھے معاملے پر سوشل میڈیاپر بھی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جو موضوع بحث ہیں۔