سندھ رینجرزاوراے وی سی سی کی گلشن معمار میں کارروائی ،زخمی دہشتگرد ہسپتال میں دم توڑگیا

سندھ رینجرزاوراے وی سی سی کی گلشن معمار میں کارروائی ،زخمی دہشتگرد ہسپتال ...
سندھ رینجرزاوراے وی سی سی کی گلشن معمار میں کارروائی ،زخمی دہشتگرد ہسپتال میں دم توڑگیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ رینجرزاوراے وی سی سی کی گلشن معمار میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ اوردیگرسنگین جرائم میں مطلوب زخمی ہشتگرد مشرف محسود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہوگیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ رینجرزاوراے وی سی سی نے گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اوردیگرسنگین جرائم میں مطلوب مشرف محسود کے چارساتھیوں کو حراست میں لے لیا تھا ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،بارودی مواد،2 دستی بم ودیگرسامان برآمد کر لیا گیاتھا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فرار کی کوشش کے دوران ملزم چھت سے گرکرزخمی ہوگیاتھا جبکہ دہشتگرد نے 2 منزلہ عمارت میں پناہ لے رکھی تھی،زخمی دہشتگرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہوگیا ہے جبکہ دیگر ملزمان میں احمد نواز،محمد عزیز، محمد زعفران اور محمد نور شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگرد کی لاش اورگرفتاردیگرملزمان پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دہشتگرد مشرف محسود ٹارگٹ کلنگ اوردیگرسنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھا، اور اس نے 2016 میں میجر (ر) نوخیزکواغوا کیا تھا۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...