ابوظہبی ائیر پورٹ پر اس وقت کیا ہو رہا ہے اور نواز شریف نے میڈ یا ٹاک کرنے کے لیے کس چیز کا سہارا لیا ؟نواز شریف کے ساتھ لندن سے پاکستان آنے والے صحافی نصر اللہ ملک نے ایسی بات بتا دی کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

ابوظہبی ائیر پورٹ پر اس وقت کیا ہو رہا ہے اور نواز شریف نے میڈ یا ٹاک کرنے کے ...
ابوظہبی ائیر پورٹ پر اس وقت کیا ہو رہا ہے اور نواز شریف نے میڈ یا ٹاک کرنے کے لیے کس چیز کا سہارا لیا ؟نواز شریف کے ساتھ لندن سے پاکستان آنے والے صحافی نصر اللہ ملک نے ایسی بات بتا دی کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن سے وطن واپسی کر رہے ہیں اور اس وقت وہ ابو ظہبی ائیر پورٹ پر موجود ہیں اور چند ہی منٹوں میں جہاز ٹیک آف کر جائے گا، وہاں کی سیکیورٹی بہت سخت رکھی گئی ہے ،نواز شریف کے ساتھ 15 پاکستانی اور غیر ملکی صحافی بھی شامل ہیں جو لندن سے ان کے ساتھ پاکستان آ رہے ہیں ۔

نواز شریف کے ساتھ لندن سے پاکستان آنے والے سینئر صحافی اور تجزیہ کار نصر اللہ ملک نے روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ سے طیارے کے اندر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ نجی ائیر لائن کی پرواز ابوظہبی ائیر پورٹ پر بار بار لیٹ ہوتی رہی،اس حوالے سے نجی ائیر لائنز کی جانب سے مسافروں یا میڈیا کےکسی بھی نمائندے کو تاخیر کی وجہ نہیں بتا ئی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی ائیر پورٹ کی سیکیورٹی بھی بے حد سخت تھی ،نواز شریف کو کسی مسلم لیگی لیڈر یا میڈ یا نمائندے سے ملنے کی اجازت نہیں تھی ،نواز شریف کو میڈ یا ٹاک کی بھی اجازت نہیں دی گئی جس پر انہوں نے ٹیلی فون کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو  کی ۔نصر اللہ ملک کا کہنا تھا کہ صحافی بزنس لاؤنج میں بیٹھے تھے جبکہ نواز شریف کو فرسٹ کلاس لاؤنج میں بٹھا یا گیا ۔انہوں نے بتا یا کہ طیارے میں موجود بہت سارے مسافر بھی نواز شریف سے ملنا چاہتے تھے لیکن انہیں اس بات کا موقع نہیں دیا گیا  جبکہ ابو ظہبی ائیر پورٹ پر بھی لوگ نواز شریف کو جہاز میں سوار ہوتے دیکھنا چاہتے تھے تاہم سخت ترین سیکیورٹی کی وجہ سے کسی کو بھی اس طرف آنے نہیں دیا گیا جہاں نواز شریف اور مریم نواز موجود تھے۔نصر اللہ ملک نے مزید بتا یا کہ نواز شریف کے ساتھ 15صحافی بھی پاکستان آرہے ہیں جن میں غیر ملکی اور پاکستانی صحافی شامل ہیں جبکہ 15 کے قریب ہی مسلم لیگی کارکن ہیں جو لندن سے نواز شریف کے ساتھ واپس آ رہے ہیں ،کچھ لیگی کارکن ابو ظہبی سے بھی نواز شریف کے ساتھ پاکستان آئیں گے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...