نواز شریف نے ابو ظہبی سے پاکستان روانگی سے قبل میڈ یا نمائندوں سے آخری گفتگو میں کیا کہا ؟نواز شریف کے ساتھ لندن سے پاکستان آنے والے صحافی نے تازہ ویڈیو شیئر کردی

نواز شریف نے ابو ظہبی سے پاکستان روانگی سے قبل میڈ یا نمائندوں سے آخری گفتگو ...
نواز شریف نے ابو ظہبی سے پاکستان روانگی سے قبل میڈ یا نمائندوں سے آخری گفتگو میں کیا کہا ؟نواز شریف کے ساتھ لندن سے پاکستان آنے والے صحافی نے تازہ ویڈیو شیئر کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ابو ظہبی ائر پورٹ سے ٹیک آف کرگئے ، مسلم لیگ ن کے رہنما مرتضیٰ عباسی اور حنا پرویز بٹ سمیت 40لیگی رہنما بھی مسلم لیگ ن کے قائد کے ہمراہ ہیں۔ابو ظہبی سے پاکستان روانگی سے قبل میڈ یا نمائندوں سے آخری گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں ایک مقصد کے لیے پاکستان جا رہا ہوں ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندے اظہر جاوید نے ابو ظہبی سے پاکستان کے لیے اڑان بھرنے سے قبل طیارے میں ایک ویڈ یو بنائی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز بھی موجود ہیں ۔اس موقع پر پیغام دیتے ہوئے اظہر جاوید نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے جہاز میں سوار ہونے کے بعد میڈ یا نمائندوں سے گفتگو کی ،نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ ایک مقصد کے لیے پاکستان جا رہے ہیں ۔اظہر جاوید نے بتا یا کہ یہ فلائٹ لاہور ،فیصل آباد یا ملتان اترتی ہے اس بارے میں کوئی حتمی اطلاعات نہیں ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں

ادھر جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر 40لیگی رہنماوں کے ساتھ ابو ظہبی ائر پورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کا طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق 9بجے لاہور ائر پور ٹ پر لینڈ کرے گا۔ واضح ر ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر نیب کی جانب سے ان کی گرفتاری کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں شریک کارکن بھی اپنے قائد کے استقبال اور احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کو عبورکرتے ہوئے لاہور ائر پورٹ کی جانب رواں دواں ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں