سعودی عرب میں ’مذہبی مبلغ سفر الحوالی 3بیٹوں سمیت گرفتار

سعودی عرب میں ’مذہبی مبلغ سفر الحوالی 3بیٹوں سمیت گرفتار
سعودی عرب میں ’مذہبی مبلغ سفر الحوالی 3بیٹوں سمیت گرفتار

  

لندن (آن لائن)سعودی عرب میں بااثر مذہبی مبلغ سفر الحوالی اور ان کے 3 بیٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مقیم حقوق انسانی کے سعودی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت کی گئی ہیں جب سفر الحوالی نے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں سعودی عرب کے شاہی خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔سفر الحوالی کو 1990 میں اس وقت جیل جانا پڑا تھا جب انھوں نے کویت میں عراقی فوج کو نکالنے کے لیے سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی آمد کی اور امریکہ سے تعلقات کی مخالفت کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 1993 میں ان پر عوامی مقامات پر بات کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انھیں درس و تدریس کے مختلف عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا، اس وقت ان پر امن و امان کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔دوسری جانب سعودی حکام نے گرفتاری کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا ، تاہم کہا جا رہا ہے کہ حالیہ گرفتاریاں ملک میں حقوق انسانی کے کارکنوں، مذہبی رہنماؤں اور دیگر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ جون میں ملک میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم ہونے سے چند ہفتے قبل سعودی حکام نے خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم 7 خواتین وکلا کو گرفتار کیا تھا۔سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ان خواتین کو غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ روابط کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تاہم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکام خواتین کو خاموش کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید : عرب دنیا