شہادت ہماری وراثت ہے ،عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت میدان نہیں چھوڑے گی:شاہی سید

شہادت ہماری وراثت ہے ،عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت میدان نہیں چھوڑے گی:شاہی سید
شہادت ہماری وراثت ہے ،عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت میدان نہیں چھوڑے گی:شاہی سید

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت میدان نہیں چھوڑے گی ،اس سے پہلے بھی اے این پی نے سخت ترین مصائب اور کڑے وقت کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی ہر قسم کے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  یکہ توت خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے ہارون بلور و دیگر  شہداء کی یاد میں باچا خان مرکز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پہلے سے زیادہ مؤثر انداز میں انتخابی مہم چلائے گی ، شہادت ہماری وراثت ہے اور اب بھی ہمیں خطرات اورمشکلات کا سامنا ہے۔دریں اثناء مختلف سیاسی جماعتوں جن میں جمعیت علماء اسلام، مسلم لیگ(ن) پیپلزپارٹی و دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ قبائلی شخصیات کے علاوہ دیگر سماجی رہنماؤں نے باچا خان مرکز آکر ہارون بلورسمیت سانحہ یکہ توت کے تمام شہداء کی شہادت پرتعزیت کا اظہار کیا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور