راوی ٹول پلازہ پر پولیس اور لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم، آنسو گیس کی شیلنگ،پتھراؤ سے 3پولیس اہلکار زخمی

راوی ٹول پلازہ پر پولیس اور لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم، آنسو گیس کی ...
راوی ٹول پلازہ پر پولیس اور لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم، آنسو گیس کی شیلنگ،پتھراؤ سے 3پولیس اہلکار زخمی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راوی ٹول پلازہ پر لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، پولیس کی جانب سے آنسو گیس کااستعمال اور لاٹھی چارج کیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لیگی کارکنوں نے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا جبکہ تصادم میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ، زخمی ہونے والوں پولیس اہلکاروں میں ایک اے ایس آئی اور دو پولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔ شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد سے عرفان ڈوگر کی قیادت میں آنیوالی ریلی کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس پر پولیس اور لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا ، لیگی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ  کیا جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیاگیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...