نواز شریف اور مریم نواز کے لاہور پہنچنے سے پہلے ہی پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، جان کر آپ خوشی سے اچھل پڑیں گے

نواز شریف اور مریم نواز کے لاہور پہنچنے سے پہلے ہی پاکستانیوں کیلئے بڑی ...
نواز شریف اور مریم نواز کے لاہور پہنچنے سے پہلے ہی پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، جان کر آپ خوشی سے اچھل پڑیں گے

  

بلاوائیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپنر امام الحق کی سنچری کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 201 رنز سے شکست دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مریم نواز شریف کی پاکستان آنے والے طیارے میں سوار ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر آ گئی، وہ کیا کر رہی ہیں؟ دیکھ کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے 

بلاوائیو کے کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکادزا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تو دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی اور 113 رنز کی شراکت قائم کی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 60، آصف علی 46، بابر اعظم 30 اور شعیب ملک 22 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ امام الحق 128 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے بھی لگائے۔زمبابوے کی جانب سے چتارا اور تری پانو نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں زمبابوے کی بیٹنگ نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم صرف 107 رنز ہی بناسکی۔زمبابوے کی جانب سے رائن مرے 32، تریسائی مساکادزا 21 اور چمو چھیپابا 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عثمان خان اور فہیم اشرف دو دو جبکہ محمد عامر اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سیریز کا دوسرا میچ پیر کو بلاوائیو میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل