نواز شریف کے طیارے کا رخ اسلام آباد ائر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

نواز شریف کے طیارے کا رخ اسلام آباد ائر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا، نجی ٹی وی ...
نواز شریف کے طیارے کا رخ اسلام آباد ائر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایکسپریس نیوز  نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور اس کی صاحبزادی مریم نواز کے طیارے کا رخ اسلام آبادموڑدیا گیاہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ابو ظہبی سے لاہور آنیوالی کمرشل پرواز کارخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا ہے ، طیارے کے اسلام آباد ائر پورٹ پر لینڈکرتے ہی نیب کی ٹیم میاںنواز شریف اور مریم نواز کو طیارے سے اتار کر حراست میں لے گئی اور ان کو بکتر بند گاڑی کے ذریعے کارگو ٹرمینل سے براستہ ر وڈ اڈیالہ جیل منتقل کیاجائے گا۔اس موقع طیارے کے دیگر مسافروں کو طیارے سے باہر نہیں آنے دیا جائے گاجبکہ طیارے کو لینڈنگ کے آدھا گھنٹہ بعد دوبارہ لاہور کیلئے روانہ کردیا جائے گا ۔ فیصلہ سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ نیواسلام آباد ائر پورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

مزید : قومی