تعلیمی نظام بہترکریں گے،عوام جانتے ہیں میں ان کاپیسہ چوری نہیں کروں گا:عمران خان

تعلیمی نظام بہترکریں گے،عوام جانتے ہیں میں ان کاپیسہ چوری نہیں کروں ...
 تعلیمی نظام بہترکریں گے،عوام جانتے ہیں میں ان کاپیسہ چوری نہیں کروں گا:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کامسئلہ حل کریں گے،اقتدار میں آکر تعلیمی نظام بہترکریں گے،نوجوانوں کاسب سے بڑامسئلہ بے روزگاری ہے، بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ٹیکنیکل کالج بنائیں گے۔

دنیا نیو زکے مطابق عمران خان نے کہ ہے کہ اسلام آبادمیں اعلیٰ معیارکاہسپتال بنائیں گے، تحریک انصاف عوام کے مسائل حل کرے گی، نواز شریف کبھی کرپشن ختم نہیں کرسکتا،ملک سے ٹیکس اکٹھا کرکے دکھاوں گا، عوام جانتے ہیں میں ان کاپیسہ چوری نہیں کروں گا، پیسے اکٹھے کرکے تعلیم،صحت،پانی کے منصوبوں پرلگاوں گا،پاکستان سے 8 ہزار ارب اکٹھا کرکے دکھاوں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کامسئلہ حل کریں گے،اقتدار میں آکر تعلیمی نظام بہترکریں گے،نوجوانوں کاسب سے بڑامسئلہ بے روزگاری ہے، بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ٹیکنیکل کالج بنائیں گے۔

مزید :

قومی -