دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے:سراج الحق کی مستونگ بم دھماکے کی مذمت

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے:سراج الحق کی مستونگ بم ...
دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے:سراج الحق کی مستونگ بم دھماکے کی مذمت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر سراج الحق نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ”نیو نیوز“ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اکرم درانی کے قافلے پر بم حملے اور مستونگ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا ناسور ایک بار پھر پھوٹ پڑا ہے، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے،سینیٹر سراج الحق نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...